خوف اور گھبراہٹ کا شکار رہنے والے افراد کے لئے خوشخبری ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) آج کل ہر شخص کسی نہ کسی خوف کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے کبھی کبھار تو معلوم ہو جاتی ہے ۔ جیسے کسی کی چھٹی حس کسی خطرے کی نشاندہی کرتی ہے ایسے معمولی نوعیت کی شدت نقصان دہ نہیں ہوتی لیکن جب یہ بڑھ جاتی ہے تو پھر اس کو قابو کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ متعدد افراد کی کوئی کمزوری ہوتی ہے جس کا خوف ان کو بے چین رکھتا ہے ۔
کوئی اونچائی سے خوفزدہ ہوتا ہے کوئی پانی سے کسی کو اندھیرے سے خو ف آتا ہے ۔ ایسے افراد اگر اپنے ڈر پر قابو نہ پائیں تو پھر ان کے معمولات زندگی بہت بُری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے افراد میں خوف یا فکر اتنی بڑھ جاتی ہے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔ اس افراد کی خوف کی شدت سے دل کی دھڑکن رک سکتی ہے ، یا سانس چڑھ جاتی ہے ۔
ماہرین کے مطابق ، اس کا علاج مختلف طریقوں سے کیا جاسکتا ہے جس کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے جیسے کہ اگر انسان اپنے جسم کو فعال رکھے اور کچھ ورزشیں کرے تو اس کی ذہنی صحت بھی بہتر ہوجاتی ہے ۔ اور ان کا دھیان اپنے ڈر اور خوف کی طرف نہیں جاتا ۔
ورزش ایسی ہو جس سے دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جائے کیونکہ دل کی دھڑکن بڑھانے کے دماغ ایسے کیمیکلز کو وافر مقدار میں تیار کرتا ہے جس سے انسان انزائٹی سے نجات حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص سیگریٹ پینے کا عادی ہے تو ایسے افراد وقتی تناؤ کو کم کر لیتے ہیں لیکن مستقبل میں اس کے برے نتائج سامنے آتے ہیں۔