پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے موٹر سائیکل ، کار ہر چیز کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں اگر کسی نے اپنی زمین یا گھر بیچنا ہو تو اس کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر کسی نے اپنے گھر سے متعلقہ کوئی سامان فروخت کرنا ہو تو بھی شدید مشکلات پیش آتی ہیں کہ انسان نڈھال ہو کر اپنے حالات سے سمجھوتہ کر لیتا ہے ۔ لیکن اب کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔
قرآن پاک نے انسان کی ہر مشکل کا حل اپنے اندر رکھا ہے اگر آپ وقت ضرورت اس سے رہنمائی لیں تو آپ کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ ایک ایسی سورۃ ہے جس کی مخصوص آیت کو پڑھنے سے دل کی مراد پوری ہوتی ہے۔
سورہ یوسف کی آیت نمبر 80 کو پڑھ کر جس چیز کو فروخت کرنا چاہتے ہیں اس پر پھونک مار دیں۔ آیت نمبر80 کے درج کئے گئے مخصوص حصے کو تین بار بسم اللہ کے ساتھ ادا کریں۔اور دیکھیں کیسے آپ کی چیز جلد فروخت ہوتی ہے۔
فَلَمَّا اسْتَیْئَسُوْا مِنْہُ خَلَصُوْا نَجِیًّا۔ قَالَ کَبِیْرُ ھُمْ اَلَمْ تَعْلَمُوْا اَنَّ اَبَا کُمْ قَدْ اَخَذَ عَلَیّکُمْ مَّوّثِقًا مِّنْ قَبْلُ مَافَرَّطْتُّمْ فِیْ یُوْسُفَ ۔ فَلَنْ اَبْرَحَ الْاَرْضَ حَتّٰی یَاْ ذَنَ لِیْ اَبِیْ اَوْیَحْکُمَ اللہُ لِیْ۔ وَھُوَ خَیْرُ الْحٰکِمِیْنَ۔