پاکستان تحریک انصاف کے صدر نے حکومت کو کھلم کھلا چیلنج دے دیا۔
سیالکوٹ (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسوں کے بعد موجودہ حکومت بوکھلا گئی ہے ۔ عمران خان نے اپنے اقتدار کے جانے کے بعد یہ کہا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے کیسز بند کرے گی ، اپنی سیزائیں ختم کرے گی اور بالکل ایسا ہی ہوا۔ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آتے ہی نیب کے سربراہ کو بدلا اس کے بعد بہت سے افسران کی تقرری میں ردوبدل کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے کیسز ختم کرنے شروع کر دیے ہیں ۔ عمران خان کے پاکستان کے شہروں میں کامیاب احتجاج کے بعد آج سیالکوٹ جلسے کو حکومت نے روکنے کے لئے متعلقہ جگہ پر کنیٹنر کھڑے کر دئیے اور اراکین کو پکڑ لیا۔
جس کے بعد عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ آج میں ہر صورت سیالکوٹ جلسے میں جاؤں گا ۔ ہماری قیادت اور اراکین کے ساتھ جو سلوک موجودہ حکومت نے کیا ہے اس سے ملک کے حالات بگڑ سکتے ہیں۔ اقتدار میں موجود تمام لوگ ضمانت پر رہا ہیں ان کا سرغنہ لندن میں مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ جب اقتدار میں آتے ہیں سپریم کورٹ کو اپنے اشاروں پر نچاتے ہیں ججز کو خریدتے ہیں اور پھر ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے رونما ہوتے ہیں۔ نواز شریف خود کو امیر المومنین کہلاتا ہے اور جب اپوزیشن میں ہوتا ہے تو جمہوریت کے خلاف کام کرتا ہے۔ دونوں حالات میں ملک کا نقصان کرتے ہیں۔