“جتنے کم کپڑے پہننے ہوں پہن کر نکلیں ۔ میں بحیثیت رکن تحریک انصاف آپ کے ساتھ کھڑا ہو نگا” غریدہ فاروقی کو ایسا جواب ملا کہ وہ خود ہی۔۔

    میرا جسم میری مرضی کی حمایتی غریدہ فاروقی کو منہ کی کھانی پڑی۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں ویمنز ڈے پر نکالے جانے والے جلوس کو لوگ کبھی نہیں بھولیں گے کیونکہ اتنے آزاد اور بے باک نعرے لگانا اور پھر تصاویر بھی بنانا ایک عام باعزت شہری کے بس کی بات نہیں۔ شوبز انڈسٹری میں کچھ لوگ اس کے حق میں تھے تو کچھ اس کے خلاف۔

     

    Advertisement

    صحافیوں کی جانب سے ایسا بہت کم دیکھنے میں آتا ہے کہ وہ ایسے کسی نعرے کی حمایت کریں لیکن سنئیر صحافی غریدہ فاروقی پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت سے نفرت کے اظہار میں اتنا آگے بڑھ گئی کہ ان کو منہ کی کھانی پڑی ۔ ایک پروگرام میں غریدہ فاروقی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے شرکت کی۔

    ایک سوال کے جواب میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ان کی حکومت کی تنگ نظری اور ذہنیت ایسی ہے کہ یہ لوگ فیصلہ کرنے لگے تھے عورت کیا پہنے جنیز نہیں پہن سکتی ۔ غریدہ کا کہنا ہے کہ عورت کو کیوں ہمیشہ ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔ عورت کی مرضی جو چاہے پہنے یہ کون ہوتے ہیں بتانے والے۔

    اس پر شہباز گل نے کہا کہ آپ کو کس نے منع کیا ہے کہ آپ پورا لبا س پہنیں۔ میں آپ کو سپورٹ کرنے وعدہ کرتا ہوں آپ کل ہی اللہ کا نام لے کر جتنے کم کپڑے پہننے ہو ں پہن کر نکلیں ۔

    Advertisement

     

     

    میں بحیثیت رکن تحریک انصاف آپ کے ساتھ کھڑا ہو نگا۔ شہباز گل کے اس جواب پر غریدہ فاروقی کو سانپ سونگھ گیا اور ان کے الفاظ کہیں کھو گئے۔غریدہ فاروقی نے جو ویمن کارڈ کھیلنے کی کوشش کی وہی ان کے گلے پڑ گیا۔

    Advertisement