عامر لیاقت نے جانے سے پہلے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) لیاقت کا نام اب ایک تفریح کا باعث بن گیا ہے اور ان کی حرکتیں تو بالکل ہی برداشت کے قابل نہیں رہی ۔ حال ہی میں عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ دانیہ والے قصے کے بعد میں بھی کچھ کہنا چاہتی ہوں۔ عامر لیاقت نے کیسے مجھے زندگی کے اس مقام پر چھوڑا اور ایسا صرف اپنی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کی خواہش پر کیا ۔
سیدہ طوبیٰ بشری کو پسند نہیں کرتی تھی اس لئے انھوں نے عامر لیاقت سے پہلی بیوی کو طلاق دینے کی فرمائش کی جس کو پورا کرتے ہوئے عامر لیاقت نے مجھے فون پر طوبیٰ کی موجودگی میں طلاق دی جبکہ عامر لیاقت کا کہنا ہے انھوں نے اپنی کیس بیوی کو نہیں چھوڑا۔ نہ ہی انھوں نے تینوں میں سے کسی کو طلاق دی ہے۔
سیدہ طوبیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے قانونی طور پر خلع لے لی ہے جس پرعامر لیاقت نے کہا کہ وہ جائز ہی نہیں طوبیٰ کسی سے شادی کر کے گناہ گار ہو گی۔کیونکہ میں کسی کو نہیں چھو ڑ رہا۔ عامر لیاقت کے اس بیان نے کافی نازک صورتحال پیدا کر دی ہے۔