زندگی میں ایسا کچھ کرنا چاہتے ہیں کہ آخری دم تک یاد رہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) دنیا کے محبت بھرے رشتوں میں سےا یک اہم محبت بھرا رشتہ ہے میاں بیوی کا ۔ اور اس میں مزید نکھار تب آتا ہے جب آپ کی آپس میں ذہنی ہم آہنگی ہو۔ ایسے جوڑے باقیوں کے لئے مثال ہوتے ہیں۔
ایسا ہی ایک جوڑا امریکہ میں موجود ہے میاں رچرڈ اور بیوی اینجلین برک نے فیصلہ کیا کہ عمر کے ا س حصے میں اپنی ملازمتوں سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی ایسے گزاری جائے کہ مرتے دم تک کوئی حسرت باقی نہ رہے۔
اس کے لئے انھوں نے پرتعیش بحری جہاز میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لئے انھوں نے اپنا گھر بھی بیچ دیا ۔ اینجلین جو کہ ایک اکاؤنٹنٹ کی نوکر ی کر رہی تھی انھوں نے کروز شپ کی یومیہ رہائش کا حساب نکالا جس کے مطابق کروز شپ پر ایک دن کا خرچ 35 پاؤنڈ ہے ان 35 پاؤنڈ میں خوراک کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران جوڑے نے بتایا کہ انھیں سفر کرنا پسند ہے اس لئے انھوں نے اپنی زندگی کے ان لمحات کو یاد گار بنانے کا فیصلہ کیا ہے انھوں نے بتایا کہ وہ اپنا وقت خشکی پر بہت کم گزارتے ہیں جب وہ خشکی پر ہوتے ہیں تو اپنے رشتے داروں ، اور دوست احباب کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔