بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنا تو دور کی بات، حکومت نے پھر سے بجلی قیمت بڑھا دی، جانئے اب کتنے روپے ایک یونٹ کے ہونگے

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ موجودہ حکومت نے قیمت پھر بڑھا دی ۔

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان کی موجودہ حکومت جہاں ملک کے انتظامات سنبھالنے میں نااہل ثابت ہو رہی ہے اسی طرح مہنگائی کی شرح میں بھی کمی نہیں آ رہی ۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا رونا رو کر اقتدار میں آنے والی یہ حکومت ڈالر کو مزید مہنگا کر گئی۔ اور اب بجلی کی قیمت پھر سے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

     

    Advertisement

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست دی گئی ہے ۔ اور ہمیشہ کی طرح آئل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیا جائے گا۔ نیپرا کی جانب سے درخواست کی سماعت 31 مئی کو ہو گی۔ اور اس کی منظوری سے صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

     

    اس کے برعکس ملک میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے، بجلی کئی کئی گھنٹے میسر نہیں ۔ اور آٹاسستہ مہیا کرنے والے یوٹیلٹی اسٹورز کے باہر لمبی قطاریں موجود ہیں جہاں جو آٹا فراہم کیا جار ہا ہے وہ کھانے کے قابل نہیں ہے۔ عوام کا حکومت سے سوال کہ اب مہنگائی کیوں قابو میں نہیں آرہی ؟ کہاں گئے وہ دعوے؟

    Advertisement