اسلامی تاریخ میں ایسے جانور جو جنت میں جائیں گے۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) ازل سے ہی اللہ نے انسا ن کو آگاہ کر دیا ہے کہ یہ دنیا عارضی ہے اس میں رہ لو پھر ایک دن لوٹ کر آؤ گے اس دن حساب ہوگا اور اپنے اعمال کے حساب سے جنت ی میں جاؤ گے یا نہیں ۔ لیکن انسانوں کے ساتھ جانوروں کی اہمیت اور فضیلت کا تذکرہ کر دیا گیا تھا جیسا کہ کچھ ایسے جانور بھی ہے جن کے متعلق روایات میں حوالا موجود ہے کہ وہ جنت میں جائیں گے ۔
جیسے حضورﷺ کی اونٹنی ، حضرت صالح ؑ کی اونٹنی ، حضرت عذیر ؑ کا گدھا ، حضرت یونسؑ کو لے کر پھرنے والی مچھلی ، حضرت سلیمانؑ کی چیونٹی اور ہد ہد ، حضرت ابراہیم ؑ کا بچھڑا ، حضرت اسماعیلؑ کا مینڈھا ، حضرت موسیٰ ؑ کی گائے اور اصحا ب کہف کا کتا ۔ ان میں سے چند ایک واقعات کو بیان کیا جا رہا ہے ۔
حضور ﷺ کی اونٹنی کا نام القصویٰ تھا ۔ انھیں اس سے بہت لگاؤ تھا ۔ جبل رحمت سے خطبہ حضؤر ﷺ نے اسی اونٹنی پر دیا ، میدان عرفات میں جہاں یہ اونٹنی کھڑی ہوئی تھا وہ ایک لوح نصب کر دیا گیا ہے ۔ اور کہا جاتا ہے قیامت کے روز حضور ﷺ اسی پر سوار ہو کر جنت میں داخل ہونگے ۔