ایک طرف مریم صفدر رونا رہ رہی ہے کہ گزشتہ حکومت نے مہنگائی کر دی، دوسری طرف موجودہ حکومت کہہ رہی ہے کہ سابقہ حکومت نے عوام سبسڈیذ بہت دی، ان کو ختم کرنا ہوگا، یقین نہیں آتا تو جانئے اس رپورٹ میں۔۔۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) جب سے تحریک انصاف کی حکومت گئی ہے کہ تب سے مریم صفدر گلا پھاڑ پھاڑ کر کہ رہی ہے کہ سابقہ حکومت نے عوام کو مہنگائی سے چکنا چوڑ کر دیا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور تعریف وہ جو مخالف کریں۔ آئے آپ کو بتاتے ہیں سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت کی زبانی۔
موجودہ حکومت کا گزشتہ رات آئی ایم ایف سے ایک ہفتہ کا طویل بات چیت کا سیشن ختم ہوا ، جو کہ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں ہوا، جس میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے وزیر خزانہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جس کا آج بیانیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف والوں نے گزشتہ حکومت کی طرف سے بجلی اور پٹرول پر دی گئی سبسڈی واپس لینے کو سختی سے کہا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ دی جانے والی سبسڈی دراصل آئی ایم ایف کے ہونے والے معاہدے کے خلاف ہے۔
جس سے اب یہ پتہ چل رہا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی اور پٹرول پر سبسڈی برقرار نہیں رکھ سکے گی۔ اب آخر کار حکومت کو پٹرول اور بجلی میں اضافہ کرنا پڑے گا۔