کتے کی طرح نظر آنے کے لئے جاپانی شہری نے 31 لاکھ روپے خرچ کر دئیے ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) انسان ناشکر ا ہے اس کی واضح مثال ایسے ملتی ہے کہ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ دیکھیں گے کہ کوئی بھی اپنے موجودہ حال سے خوش نہیں ہے ہر کسی کی خواہش ہے کہ فلاں جیسا بن جائے۔ کسی کی طرح امیر بن جائے یا ایکٹر بن جائے ۔
یہاں تک تو پھر بھی ٹھیک تھا لیکن بحیثیت انسان یہ سوچنا کہ میں جانوروں جیسی مشابہت اختیار کر لوں انتہائی حیران کن بات ہے۔لیکن جاپان کے ایک شہری نے بتایا کہ اس کی بہت بڑی خواہش تھی کہ وہ جانور جیسا دکھائی دے۔ جاپانی شہری جس کا نام took_eevee ہے اس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر لگائیں۔
ان تصاویر میں وہ کتوں کی خاص نسل بریڈ کولی جیسا کاسٹیوم پہنے کھڑا ہے۔اس کام کے لئے اس نے ایک پروفیشل ایجنسی زیپٹ سے مدد لی جس نے اس کے کاسٹیوم کی تیاری میں 40 دن کا وقت مانگا اور اس پر 31 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔جاپانی میڈیا نے جب اس شخص کا انٹرویو کیا تو ٌپوچھا کہ آپ نے کتوں کی یہی نسل کا انتخاب کیوں کیا ۔
جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ مجھے اسی نسل کے کتے پسند تھے اس لئے میں ایک ایسا ماڈل پیش کرنا چاہتا تھا کہ حقیقت لگے۔ بڑے بالوں والے کتے انسانی جسم کی ساخت کو چھپا لیتے ہیں۔ اس لباس میں جسم کو بہت کم حرکت دی جاتی ہے لیکن اگر زیادہ حرکت دیں گے تو آپ حقیقی کردار نہیں لگیں گے۔