بھیڑ نے عورت کو ٹکریں مار کر ختم کر دیا، جس پر مقدمہ عدالت میں چلا گیا اور عدالت نے ایسا تاریخی فیصلہ سنایا کہ پوری دنیا کو حیران کر دیا

    سوڈان کی عدالت نے انوکھا فیصلہ کر دیا ۔

    دو لوگوں کے تنازعے میں اگر ایک جان کی بازی ہار جائے تو دوسرے کو پکڑ کر کے سزا دی جاتی ہے ۔ یہ ایک معمول کا کام ہوتا ہے ۔ لیکن سوڈان کے علاقے خرطوم میں ایک عجیب واقعہ دیکھنے میں آیا۔ جہاں ایک بھیڑ کو ایک خاتون کو ختم کرنے کے الزام میں 3 سال کی قید سنا دی گئی۔

    سوڈان کے نجی ٹی وی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تین ہفتے قبل کا ہے ۔ جب سوڈان کی ریاست لیکس اسٹیٹ کے ایک علاقے رمبک میں ایک خاتو ن بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک ایک بھیڑ وہا ں سے آ نکلی اور اس نے خاتون کو سینے پر ٹکر ماری۔ 45 سالہ خاتون ادھیو چیپنگ نے بھیٹر کو روکنے کی کوشش کی لیکن بھیڑ نے پے درپے خاتون کے سینے پر ٹکری ماری۔

    Advertisement

    بھیڑ کے ٹکریں مارنے باعث خاتون کی پسلی کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں وہ اپنی زندگی ہار گئیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے بھیٹر کو حراست میں لے لیا اور عدالت میں پیش کیا ۔

    پولیس کے میجرالیجہ میبر نے بیان دیا کہ مالک بے قصور ہے ۔ اس سارے واقعے میں بھیڑ ہی قصور وار ہے۔ اس لئے اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے بھیڑ کو تین سال قید کی سزا دی اور مالک کو بھیڑ کو قابو میں نہ رکھنے پر ہرجانہ ادا کرنے کا کہا جو کہ 5 گائیں متاثرہ خاندان کو دے گا۔

    Advertisement