ابرارالحق کا اپنے گانے کو لے کر کئے گئے برہمی کے اظہار نےبھارتی ڈائریکٹر کو جھکا دیا ۔
ناروال (اعتماد ٹی وی) چند روز قبل ابرارالحق نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے بھارت پر گانے چوری کرنے کا الزام لگایا ۔ یہ الزام انھوں نے کرن جوہر کی نئی فلم جُگ جُگ جیو کےٹریلر ریلز کے بعد کیا جس میں ابرارالحق کا گانا نچ پنجانب نچ بغیر اجازت کے استعمال کیا گیا تھا۔ ابرارالحق نے دھرما پروڈکشن، کرن جوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا گانا ہے اور وہ اس پر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
جس پر مووی باکس نے جوا ب دیا کہ گانا ان کا ہے ابرارالحق نے کہا کہ اگر گانا میں نے بیچا ہے تو آپ کے پاس لائسنس ہو گا ۔ آپ مجھے دکھا دیں جس پر مکمل خاموشی اختیار کر لی گئی ابرارالحق کے مطابق یہ ان کا چھٹا گانا ہے جو چوری کیا گیا ہے اس سے قبل پنجابی فلم انگریج میں ابرار الحق کا گانا چل میلے نوں چلیے ارمیندر گِل نے استعمال کیا تھا۔
اب کرن جوہر نے اس حوالے خاموشی توڑی اور نچ پنجابن نچ کے موسیقار اور شاعر کے حوالے سے ابرار الحق کا نام باقاعدہ درج کیا گیا ہے۔ کرن جوہر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں گانا ریلیز کرنے کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اس کے موسیقار اور شاعر کے حوالے سے نام بھی درج کر کے اس معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی ہے۔