گُڑ کے ناقابل یقین فوائد، جان کر آپ بھی ہر کھانے کے بعد گُڑ چوسنا شروع کر دے گے

    گُڑ استعمال کرنے سے بہت سی بیماریاں آپ سے دور بھاگیں گی۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) ایک بزرگ کھانا کھانے کے بعد گُڑ چوستے تھے۔ اس طرح کھانا جلد ہضم ہوجاتا ہے۔ ایک مرتبہ ایک خاتون ان کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اور عرض کی کہ اے اللہ کے بندے میرا بیٹا گُڑ بہت کھاتا ہے آپ اس کو منع کریں تو انہوں نے فرمایا کل آنا۔ خاتون دو دن آتی رہی اور آپ اس کو ٹالتے رہے ۔ تیسرے روز وہ آئی اور دوبارہ عرض کی تو آپ نے اس کے بچے کو کہا کہ گُڑ نہ کھایا کرو۔ وہ عورت بہت حیران ہوئی اور کہا کہ یہ بات تو آپ پہلے دن بھی کہہ سکتے تھے۔ آپ  مسکرائے اور فرمایا کہ دو دن تو میں خود گُڑ کھاتا رہا ہوں۔ تو اس کو کیسے منع کرتا؟

    Advertisement

     

    کھانا کھانے کے بعد گُڑ کا استعمال کرنا بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ گُڑ کھانے سے آپ شوگر ، بلڈ پریشر، جسمانی کمزوری، ہیپاٹائٹس اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے دور رہتے ہیں ۔ لیکن گُڑ دیسی ہونا چاہیے ۔ فارمی گُڑ کھانے سے کسی بھی قسم کا فائدہ نہیں پہنچتا۔

     

    Advertisement

    دیسی گُڑ کی پہچان یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس کا رنگ گہرا ہوتا جاتا ہے۔ اگر تازہ گُڑ ہرا ہو تو وقت کے ساتھ ساتھ اس کا رنگ بُھورا ہو جاتا ہے ۔ ایسا گُڑ جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سفید ہو یا اس کا رنگ پہلے سے ہلکا ہوتا جائے وہ کیمیکل سے تیار کیا گیا گُڑ ہے۔

     

    کشمش خشک میوہ جات جن کا رنگ وقت گزرنے کے ساتھ ہلکا ہو جائے تو وہ خالص نہیں ہوتی اُن کو کیمیکل سے دھویا گیا ہوتا ہے ۔ جن کا رنگ گہرا ہوتا جائے وہ چیز خالص ہوگی۔ انسان ترقی کے ساتھ ساتھ ان چیزوں کا استعمال ترک کر چکا ہے لیکن اب بڑھتی ہوئی آلودگی ، مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ سب چیزیں جن کو استعمال کرنے کا ہمارے نبیؐ نےحکم کیا ہے اب سب اُن چیزوں سے شفا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    Advertisement