مسلم امہ کے لئے بڑی خبر، سعودی حکومت نے حج کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا

    حج زائرین کے لئے بُری خبر ۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) حج اسلام کا اہم رکن ہے ۔ لاکھوں کی تعداد میں افراد اس کی ادائیگی کے لئے انتظار کرتے ہیں ۔ کہ کب اللہ کا بلاوا آئے اور ہم لبیک کہتے ہوئے چل پڑیں۔ حج کرنے کے لئے عمر کا کوئی تعین نہیں تھا۔ جس کی جب استطاعت ہوتی وہ حج کی ادائیگی کے لئے چل پڑتا۔ لیکن اب سعودی حکومت نے ایک نئی پابندی عائد کر دی ہے۔

    Advertisement

     

     

    سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 65 برس سے زائد عمر کے عازمین حج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 2022 کے سال میں سعودی حکومت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ 65 برس سے زائد عمر کے افراد کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ عازمین حج کے لئے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ ویکسین لگوانا ضروری ہوگا اس کے ساتھ سعودی عرب آمد سے 48 گھنٹے پہلے کی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی دکھا نا ہو گی۔

    Advertisement

     

     

    اگر ان میں سے کسی ایک ہدایت پر عمل نہ ہوا تو مسافر سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ سعودی حکومت کی جانب سے تمام نجی و سرکاری ائیر لائنز کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ اگر اس کی حکم عدولی ہوئی تو ائیر لائنز کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

    Advertisement