انسان کے لئے کاروبار اہم ہے یا ملازمت مفتی طارق مسعود نے سب بتا دیا ۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) انسان کو اپنی زندگی کو گزارنے کے لئے دو ہی کام کرنے پڑتے ہیں یا وہ نوکری کرتا ہے یا پھر اپنا کاروبار ۔ دونوں ہی اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہیں۔ بعض افراد نوکری کو کاروبار سے بہتر مانتے ہیں کیونکہ اس میں ماہانہ آمدنی لازماً ملنی ہوتی ہے۔ جبکہ کاروبار میں کبھی نفع ہوتا ہے تو کبھی نقصان۔
جو لو گ کچھ کرنے ٹھان لیتے ہیں تو وہ کر کے ہی دم لیتے ہیں۔ ایسے افراد جب اپنے کاروبار کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کو کامیاب بنا کر ہی چھوڑتے ہیں۔ مفتی طارق مسعود نے بھی اس حوالے سے بات کی اور بتایا کہ میری نظر میں کاروبار نوکری سے بہتر ہے کیونکہ نوکری پیشہ آدمی اپنی اولاد کو کچھ نہیں دے سکتا۔ اس کی ملازمت بس اس کی حد تک ہوگی۔
جیسے کہ اگر کسی C.A پاس شخص کے موت واقع ہو تو اس کا بیٹا تو C.A نہیں ہو گا ۔ ایسے ہی اس کی ملازمت بھی بیٹے کو نہیں ملے گی۔ بالکل اسی طرح کاروبارخواہ ایک پھل فروش شخص کا ہی کیوں نہ ہو اس کے بعد اس کے بچے اس کو ایک سے د و ، دو سے تین کریں گے۔
دنیا بھر میں اگر کاروباری حضرات سے ملاقات کی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اپنے باپ دادا کا کاروبار سنبھالے ہوئے ہیں اور ا سکو بڑھاتے جا رہے ہیں۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے گھر کا خرچ اُٹھاتا ہے جب کہ کاروبار والا تو اللہ توفیق دے تو مسجد کا سارا خرچ اپنے ذمے لے سکتا ہے۔