مریم نواز کی حمایت سے سیاست میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک ا نصاف کے خلاف آئے روز نئے بیانات دینے والی عفت عمر نے مریم نواز کی حمایت حاصل کر لی اور مریم نواز نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے آئندہ جلسے میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی ۔ جس پر عفت عمر کو اپنے مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
عفت عمر نے دلبرداشتہ ہوکر شوبز کو خیر آباد کہنے کا اعلان کر دیا۔ اور اپنے مخالفین کو ایک پیغام دیا ۔ کہ رائے کا اظہار کرنے کا حق سب کو ہے۔ میر ی اپنی ہے آپ کی اپنی ہے۔ آپ مجھ سے اتفاق نہیں رکھتے تو کوئی بات نہیں لیکن آپ میرے کردار یا گھروالوں کو کچھ کہنے کا حق نہیں رکھتے۔
عفت عمر کا ایک انٹرویو والا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ میں بھی اپنے ملک سے محبت رکھتی ہوں اور اس کی خیر چاہتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے ن لیگ بہتر سنبھالے گی جبکہ سامنے والوں کو لگتا ہے تحریک انصاف بہتر ہے۔ تو آپ کو مجھ سے اختلاف ہے آپ تنقید کریں ۔ لیکن گالم گلوچ کیوں ؟