آپ کس مزاج کے حامل ہیں یہ آپ کے سونے کا انداز بتا دے گا ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) کی مزاج شناسی کے بہت سے ذریعے ہیں جیسے کہ دست شناسی ، چہرہ پڑھنا ، ہاتھوں کی ساخت وغیرہ وغیرہ اسی طرح اگر کسی کی شخصیت کے متعلق پتہ کرنا ہو تو اس کا طریقہ نہایت آسان ہے آپ کا پسندیدہ سونے کا انداز ہی بتا دے گا ۔ ماہرین نے انسان کے سونے کے چھ طریقوں پر تحقیق کی اس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ۔
1. اگر آپ کے سونے کا انداز خم دار ہے مثلاً آپ کروٹ لے کر جسم کو تھوڑا خم دیتے ہیں اور اپنا بازو تکیے کہ نیچے رکھ کر سوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ظاہری طور پر سخت مزاج نظرآتے ہیں جب کہ حقیقتاً اس کے بالکل برعکس ہیں ۔ آپ بہت زیادہ حساس طبعیت رکھتے ہیں جلدی کسی سے گھلنا ملنا پسند نہیں کرتے ، مناسب فاصلہ رکھتے ہیں ۔ البتہ ملاقات میں گرم جوشی ضرور دکھاتے ہیں ۔
2. اگر تو آپ کروٹ کے بل لیٹ کر اپنے بازو بالکل سیدھے کر کے سوتے ہیں تو اس کے مطابق آپ کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے جس میں کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے آپ زندگی کا کوئی بھی فیصلہ سوچے سمجھے بغیر نہیں کرتے ۔ بہت اطمینان سے سوچ سمجھ کر اور محتاط انداز سے کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کسی تجربے کو کرنے سے ہچکچاتے نہیں ۔
3. اگر آپ کے سونے کا انداز بالکل سیدھا ہے یعنی آپ کمر کے بل سیدھے لیٹے ہوتے ہیں اور بازو ؤں کو تکیے پر رکھتے ہیں اور ٹانگوں کو سیدھا کرکے سوتے ہیں تو آپ کے مزاج میں انکساری و عاجزی ہے ۔ آپ دوستانہ مزاج کے حامل ہیں اور کسی کی بھی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے ۔