انسان تو انسان اب جانور بھی رقص کرنے لگے ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) چوپائے چونکہ حیوان ہوتےہیں ان کے جذبات کا اظہار کرنے کے دوران ایک شدت پائی جاتی ہے۔ جس کو قابو کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
انسان تو انسان اب جانور بھی رقص کرنے لگے ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) چوپائے چونکہ حیوان ہوتےہیں ان کے جذبات کا اظہار کرنے کے دوران ایک شدت پائی جاتی ہے۔ جس کو قابو کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
انسان نے ہی جانوروں کو سدھایا، اور ان سے کام لیا۔ معاشرے میں بدلاؤ کے ساتھ بندر ، بکری، کتا اور ریچھ کو گھروں میں رکھ کر ٹریننگ دی جاتی اور گلی کوچوں میں اس کا تماشا دکھایا جاتا۔ لیکن جنگل چونکہ ان کا گھر ہے وہاں یہ آزادانہ جو چاہے کر سکتے ہیں۔
ایسا ہی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا جہاں ریچھ کا بچہ خوشی میں رقص کر رہا ہے۔ یہ ایک منفرد ویڈیو ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ریچھ کا بچہ خوشی میں ادھر ادھر بھاگ رہا ہے ۔ رقص کر رہا ہے کبھی وہ پچھلی ٹانگیں اُٹھاتا ہے اور کبھی سیدھا کھڑا ہو کر ناچنا شروع کر دیتا ہے۔
جنگل میں ہی وہ ادھر ادھر لڑھک رہا ہے ریچھ کے بچے کو یقین ہے کہ اس کو کوئی دیکھ نہیں رہا ۔یہ 13 سیکنڈ کا کلپ سوشل میڈیا صارفین میں بے حد مقبول ہو رہا ہے ۔ لوگ کہہ رہے ہیں یہ خدا کی قدرت ہے ۔ اور بہت ہی پرلطف نظارہ ہے۔