محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) ایشیائی ممالک میں گرمی زوروں پر ہے اور موسم میں بدلاؤ کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ۔ گرمی کی ستائی ہوئی عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری دے دی کہ اس سال مون سون کی بارشیں زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
جون کے آکر میں مون سون بارشیں شروع ہو جائیں گی۔ اور پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ میں غیرمعمولی بارشوں کا سلسلہ چلے گا۔ دیگر علاقوں میں پچھلے سالوں کی نسبت بارشیں زیادہ ہو نگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ سلسلہ جولائی سے شروع ہو کرآگست شروع تک جاری رہے گا ۔
اگست تا ستمبر میں بارشوں میں کمی ہو جائے گی۔ بارشوں کے باعث پہاڑی اور زمینی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ زرعی شعبے اور پاور سیکٹر کے لئے یہ بارشیں مفید ہو نگی ۔