انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ملی خوشخبری ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو بڑی خوشخبر ی سنا دی گئی۔ آئی سی سی نے اپنے بہترین بلے بازوں کی درجہ بندی کرنا شروع کی ۔ جس میں پاکستانی کرکٹ کپتان بابر اعظم نے ایک درجہ ترقی حاصل کر لی ہے۔
بابرا عظم نئی فہرست میں ترقی حاصل کر کے چوتھے نمبر آگئے ہیں اس سے قبل ان کا نمبر پانچواں تھا۔ پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس لبوشن براجمان ہیں ۔
جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے کھلاڑی جوروٹ ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی سینچری مکمل کی اور دو درجوں سے ترقی حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے۔
تیسرے نمبرپر پھر آسٹریلیوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بر اجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کھلاڑی کین ولیمسن نے بری کارکردگی دکھا ئی جس کی وجہ سے وہ دو درجے نیچے آ گئے اور اب پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
گیند باز کھلاڑیوں کی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، دوسرے نمبر پر بھارت کے روی چندرن ایشون ، نیوز لینڈ کے کائل جیمیسن کا تیسرا نمبر ہے بھارت کے جسپریت بھمرا ایک درجہ نیچے آنے کے بعد چوتھے نمبر پر جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی بھی ایک درجے نیچے آ کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔