پٹائی نہیں پیار جیسے الفاظ سے امریکی تعلیمی ادارے دور ہو گئے۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) عام طور پر بیرون ممالک میں کسی کی پٹائی کرنا یا ڈانٹنا معیوب سمجھا جاتا ہے ایسا معاشرہ جہاں والدین بھی اپنے بچوں کی پٹائی کرنے کا حق نہیں رکھتے وہاں استاد کا ایسا کوئی حق کیسے ہو سکتا ہے۔
اور چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ تو ایسے سلوک کی اجازت کوئی معاشرہ نہیں دیتا امریکہ کی ریاست جارجیا کے ایک سکول میں دو خاتون اساتذہ نے 2 سے تین سال کی عمر کے بچوں کو ڈانٹا اور پٹائی کی ۔
اس واقعے کی فوٹیج متعلقہ بچوں کے والدین نے پولیس کو دکھائی جس میں 2 سے تین سال کی عمر کے بچے کلاس میں موجود گول قالین پر بیٹھے ہوئے ہیں کہ ایک خاتوں استاد پیچھے سے آکر ایک بچے کے ہاتھ پر پاؤں رکھتی ہے اور اس بچے کی کمر پر گھٹنا مارتی ہے اس اثناء میں دوسری خاتون استاد سامنے آکر بچے کے پاس دوزانوں بیٹھ جاتی ہے اور اس کو ڈانٹ لگاتی ہے اسی دوران ساتھ بیٹھے ہوئے بچے کے چہرے کو انگلی سے پیچھے دھکیلتی ہے۔