سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) گزشتہ چند دنوں سے یہ خبر زبان زد عام تھی کہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کو منع کر دیا گیاتھا حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کو آئی ایم ایف کے معاہدے سے مشروط کر دیا گیا تھا۔

وزیرخزانہ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کی جانب سے اجازت ملی تو ہی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ جس پر سرکاری ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے جو مزدور کی کم از کم اجرت 25000 مقر ر کی گئی تھی اس پر بھی عمل درآمد نہ کیا گیا۔
تاہم اب حکومت کی جانب سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنائی گئی ہے بجٹ میں فیصلہ کیا گیا ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور پینشن میں بھی اضافہ ہو گا۔
آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ15 فیصد بڑھائی جائے گی اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔ حالانکہ حکومت کے اس فیصلے سے قومی خزانے پر 71 ارب کا اضافی بوجھ بڑھ جائے گا ۔