سبحان اللہ۔ امامِ کعبہ کی امریکی کافر سے ایک ہوٹل میں ملاقات۔۔ امریکی نے اسلام قبول کر لیا۔۔

 ایک امریکی امام کعبہ کے ہاتھوں مسلمان۔ 

 

امریکہ کے شہر میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔

Advertisement

اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں شیخ السدیس سے ملاقات کی اور کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر اُسنے مسلمان ہو جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ امریکی سیاح نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں، جنہوں نے اُسے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور دل ایمان سے بھر دیا۔ شیخ السدیس نے کہا اب میں اور نو مسلم اسٹیو دونوں اسلام میں بھائی بھائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیو کے ذہن پر دائمی اثرات در اصل اسلام کی پاکیزگی اور یہ اللہ تعالی کی وحدانیت کی عمدہ تعلیمات تھی۔

 

مزید پڑھیے: بلڈ پریشر اور کئی موزی بیماریوں کا علاج ایک لہسن میں دریافت۔

Advertisement

اسٹیو کے اس دورے کے دوران، جن اہم اسلامی عوامل کا کردار تھا ان میں پُر امن ہمسائیگی کے آداب، رواداری، بھائی چارہ اور سعودی مہمان نوازی تھے۔ اسٹیو، جو میامی میں سیاحت کے شعبے میں کام کرتا ہے، اپنے کچھ قریبی دوستوں کے ہمراہ سعودی شہر ابھا کے سیاحتی دورے پر تھا، جہاں شیخ السدیس بھی اسی مقام پر موجود تھے۔ امام کعبہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کے پڑوس میں ایک امریکی سیاح رہ رہا ہے، جس سے انہوں نے ملاقات کی اور آب زمزم، کھجوریں اور بطور تحفہ دیئے۔

امام کعبہ کے مترجم المطافی نے کہا کہ اسٹیو اسلام کے بارے میں مزید جاننے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے تھے اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں کتابیں پڑھتے رہتے ہیں۔ اسٹیو کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران، امام کعبہ نے متعدد قرآنی آیات کے حوالے بھی دیے، جس میں مسلمانوں کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے سلوک اور ایک دوسرے سے متعلق حقوق کا حکم دیا گیا ہے۔

 

Advertisement

مزید پڑھیے: حجرہ اسود کی وجہ سے کونسی بڑی ہونے والی جنگ کو نبیؐ نے روک لیا تھا

 

انہوں نے خاص طور پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور یہودی خاتون کی کہانی کا ذکر کیا، جو ہمارے پیارے نبی کریم پر کُوڑا پھینکا کرتی تھی، مگر رسول اللہ ﷺ غصے سے رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے مہربانی کا مظاہرہ کیا کرتے۔ جب ایک دن نبی ﷺ کو معلوم ہوا کہ پڑوسی بیمار ہے، تو وہ اس پڑوسی عورت کی عیادت کے لئیے گھر تشریف لے گئے۔ یہ ہم سب کے لئے ہمسایہ ممالک کے حقوق سے متعلق ایک انمول زندگی کا سبق ہے۔

Advertisement

 

 اسٹیو یہ واقعات سن کر آبدیدہ ہوتا رہا۔ اسٹیو نے کہا کہ انصاف پسندی، رواداری، ہمدردی، اور رحم کی اسلامی تعلیمات نے انہیں بہت متاثر کیا۔ بعدازاں، شیخ السدیس نے میزبان اسٹیو کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کرنے اور مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کا مشورہ بھی دیا۔

 

Advertisement

مزید پڑھیے: عید کے موقع پر بدہضمی سے بچنے کا آسان ترین علاج، آپ بھی اس فائدہ اُٹھائے اور آپنے پیاروں کو بھی بتایئں

Recent Posts

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر     اعتماد ٹی… Read More

1 week ago

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے سے ہو رہی ہیں

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے… Read More

1 week ago

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت اعتماد… Read More

2 weeks ago

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا اعتماد… Read More

2 weeks ago