پھلوں پر اسٹیکر لگانے کی کیا خاص وجہ ہے؟
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) اکثر اوقات پھل فروشوں کے ٹھیلوں اور دکانوں پر ایسے پھلوں کو دیکھا گیا ہے جن پر اسٹیکر لگا ہوتا ہے ان پھلوں پر موجود اسٹیکر کیوں لگا یا جاتا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟ اس سے متعلق حیرت انگیز باتیں ہیں جو آج سے پہلے کسی کے بھی دماغ میں نہیں آئی ہو نگی۔
پھلوں پر موجود یہ اسٹکیر بتاتے ہیں کہ ان کو کیسے اُگایا گیا ہے اس کے لئے کونسا طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔ کسی بھی پھل پر اگر 3 یا 4 ہندسوں کا اسٹیکر ہو اور اس کا پہلا نمبر 3 یا 4 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل یا سبزی زراعت کے جدید طریقوں سے بنائی گئی ہے ۔جس میں فرٹیلائزر کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے ۔
جس پھل پر اگر 5 ہندسوں کا اسٹیکر ہو اور اس کا پہلا نمبر 8 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل یا سبزی جینٹک طریقوں سے اُگائی ہے ۔ عام طور پر خربوز ہ، تربوز ، پیپتہ اور کیلا اس ٹیکنیک سے اُگا یا گیا ہے۔