مچھلی کے شکار کے وقت ہوشیار رہی کہیں آپ بھی ایسی صورتحال کا شکار نہ ہو جائیں۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) بعض افراد مچھلی کے شکار کا شوق رکھتے ہیں اس کے لئے وہ جھیلوں یا ندیوں کا رُخ کرتے ہیں جہاں مچھلیوں کی موجودگی کا یقین ہو۔

ایسا ہی تھائی شہری نے کیا مچھلی کے شکار کا شوق اس کو جھیل کی جانب لےگیا اور وہ مچھلی کے شکار کے لئے کانٹا ڈالے بیٹھا تھا کہ اچانک سے ایک چھوٹی مچھلی اس کے منہ میں داخل ہو گئی۔
تھائی لینڈ کے علاقے پھٹا لونگ میں یہ واقعہ 22 مئی کو پیش آیا جہاں متاثرہ شخص کے حلق میں مچھلی جا پھنسی جس کی وجہ سے اس کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔
متاثرہ شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے ایک گھنٹے کے لمبے آپریشن کے بعد بالآخر کامیابی سے مچھلی کو حلق سے نکال لیا اور مریض کی جان بچائی۔
ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی بھی کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا اس صورتحال کو دیکھ کر کسی کامیڈی فلم کا منظر نظر آتا ہے۔
لیکن یہ اصل میں انتہائی خطرناک حالت ہوتی ہے آپریشن کے دوران مریض کے باقی اعضا ء کو بھی نقصان سے بچانا ہوتا ہے۔ یہاں مریض کو بچا لیا گیا ہے اور وہ بخیریت اب ڈسچارج ہو کر گھر جا چکا ہے۔