محکمہ موسمیات کی جانب سے ہائی الرٹ، پری مون سون بارشوں کا سلسلہ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں ہر سال مون سون بارشوں کا آغاز جولائی تا ستمبر ہوتا ہے لیکن اس سال محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی ۔ اس کے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بدھ 15 جون 2022 کو بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں شام کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو نگی۔
جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں15 جون شام 23 جون تک کوٹلی، پونچھ، نیلم ، بھمیر ، میر پور، باغ، ہٹیاں ، حویلی، ویلی اور گلگت بلتستان کے علاقوں آندھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
پنجاب /اسلام آباد 16 سے 21 جون کے دوران راولپنڈی ، مری ، اٹک، جہلم ، میانوالی، لاہور، چکوال،سرگودھا، شیخوپورہ ، جھنگ ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور 17 سے 20 جون کے دوران ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بھکر ، راجن پور کوٹ ادو، پاکپتن، ساہیوال، بہاولنگر، خانیوال ، خانپور اور رحیم یارخان میں وقفے وقفے سے تیز بارشیں اور آندھی کے ساتھ ہوائیں چلنے کے امکان ہیں۔
16 جون کے