باگڑیا ں میں موجود سکول کے طالب علموں نے مہنگے اسکولو ں کا پول کھول دیا ۔
باگڑیا (اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے علاقے باگڑیا ں میں موجود ہائی سیکنڈری سکول نے تعلیم کا اصل مقصد سمجھا دیا۔ اسکول کا مطلب ہے تربیت گاہ۔ انسان کی پہلی تربیت گاہ ماں کی گود ہے جہاں سے وہ سب کچھ سیکھتا ہے۔ اس کے بعد استاد کو طالب علم کا روحانی باپ کہا گیا ہے ۔
باگڑیا ں کے علاقے میں سکول کی چھٹی کے دوران طالب علم قطار بنائے ہوئے گزر رہے تھے ۔ ایک طرف لڑکیوں کی لائن تھی اور ایک طرف لڑکو ں کی وہاں سے گزرنے والے فوٹو گرافر نے اس کی تصویر معمول کے مطابق کھینچی۔
لیکن اسٹوڈیو پہنچ کر جب اس نے اس تصویر کو غور سے دیکھا تو حیران ہوا کہ کسی لڑکے کا دھیان لڑکیوں کی جانب نہیں ہے نہ ہی کسی لڑکی کا لڑکے کی جانب۔
اگلے رو ز فوٹو گرافر نے چھٹی کے وقت لڑکوں سے اس بابت دریافت کیا تو انھوں نے بتایا کہ ہمارے اسکول میں سب سے پہلے اخلاقیات کا پیریڈ ہو تا ہے ۔