ڈیم فنڈ محفوظ ہے اس میں سے ایک پیسہ بھی نہیں نکالا جا سکتا ۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے عمران خان کے دور حکومت میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کیا تھا جس پر موجودہ حکومت کے کارکنان کی جانب سے سوال اُٹھایا گیا کہ وہ فنڈ کہاں ہے اور اس کو کیسے استعمال کیا جا رہا ہے؟
جس پر سابق چیف جسٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈ محفوظ ہاتھوں میں ہے انھوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ڈیم بن جائے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے یہ سب سے ضروری چیز ہے ۔ ملک میں اس ڈیم کی تعمیر خوشحالی لائے گی۔
ڈیم کے لئے جمع کیا گیا فنڈ محفوظ ہے اس میں سے کوئی بھی ایک پیسہ استعمال نہیں کر سکتا۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے ڈیم کے لئے جمع کیا ہوا فنڈ چئیر مین واپڈا کو دینا چاہا تھا لیکن انھوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ جب ہم کسی خاص کام کو کریں گے تو اس رقم کو استعمال کریں گے۔ ابھی ہم اس کو محفوظ رکھیں گے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع ہے اس کے لئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا ان تمام کے دستخط کئے بغیر ایک پیسہ بھی نہیں نکالا جا سکتا ۔ میں نے اپنی جیب سے اس فنڈ میں 18 لاکھ کی رقم جمع کروائی تھی۔