بادلو ں کا سونامی دیکھکر ہر شخص کو سانس رُک گیا۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) سونامی کا نام سن کر ہر شخص خوفزدہ ہو جاتا ہے ۔ سونامی سمندری طوفان کو کہا جاتا ہے جو کہ سب کچھ بہا کر لے جاتا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ کی ریاست اوہائیو میں پیش آیا ہے ۔ جہاں بادلوں نے ایسی شکل اختیار کی کہ دیکھنے والے کا سانس ہی رُک جائے ۔
اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے دیکھنے والے بتا رہے ہیں کہ آسمان پر بادلوں نے اس قسم کی شکل اختیار کی جیسے سمندری طوفان میں لہریں اُٹھتی ہیں۔ ویڈیو شئیر کرنے والے نے بتایا کہ دیکھتے وقت مجھے ایسا محسوس ہوا کہ بادل کا یہ سونامی تمام گھروں کو اپنے ساتھ لے جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق موسم کی یہ غیر معمولی تبدیلی رولنگ کلاؤڈز یا پھر آرکس کلاؤڈز کہلاتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ایسے گھومنے والے بادل ہمیشہ تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بنتے ہیں اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ علاقہ مکینوں نے بھی تبصرے کئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے ڈرائیونگ کے دورا ن ایک موڑ پر بادلوں کا یہ انداز دیکھا تو اچانک بریک لگایا کیونکہ ایسا لگ رہا تھا کہ سمندر کی ایک بہت بڑی لہر ہم پر گرنے والی ہے۔ کسی نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین اور خوبصورت منظر تھا۔ آج سے پہلے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا مجھے یہ منظر دیکھ کر لگا کہ جیسے میں کسی اور دنیا کا مکین ہوں۔