گھر میں موجود جانور کے متعلق اہل خانہ لاعلم۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) برطانیہ اور آسٹریلیا کے حوالے سے ایسی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن میں دیکھا یا گیا ہے کہ ٹوائلٹس میں سانپ موجود ہے ۔ یہ اب ایک معمولی بات بنتی جا رہی ہے ۔
گھر میں موجود جانور کے متعلق اہل خانہ لاعلم۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) برطانیہ اور آسٹریلیا کے حوالے سے ایسی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن میں دیکھا یا گیا ہے کہ ٹوائلٹس میں سانپ موجود ہے ۔ یہ اب ایک معمولی بات بنتی جا رہی ہے ۔
لیکن اس مرتبہ سانپ ٹوائلٹ میں نہیں بلکہ کمرے میں موجود تھا اور گھر والے اس کی موجودگی سے لاعلم تھے۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے ہوج ہل میں ایک خاندان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا کہ آرام کمرے کے فرش پر 5 فٹ کا سانپ نمودار ہو گیا ۔ سانپ کو سامنے دیکھکر گھر والوں کے ہوش ہی گم ہو گئے ۔ گھر کے مالک نے بتایا کہ جب اس نے سانپ کو دیکھا تو اپنے بچوں کو گھر میں موجود دوسرے کمرے میں لے گیا ۔
بچوں کو محفوظ کرنے کے بعد اس نے ایمرجنسی سروسز کو کا ل کی لیکن وہاں سے جو جواب آیا اس ان کو نااُمید کر دیا کہ جانوروں سے تحفظ کے محکمے میں کوئی بھی فی الحال موجود نہیں ہے صبح تک ادارہ ان کی مدد کرنے سے قاصر ہے۔ جب محکمے کا جواب سنا تو مالک نے پولیس کو کال کی اور مدد مانگی کچھ ہی دیر میں پولیس اہلکار گھر پہنچ گئے ۔
گھر کے لیونگ روم میں موجود 5 فٹ لمبے سانپ کو پکڑ کر گھر سے نکال لای اور ریسکیو کی جانب سے اس تما م عمل کی ویڈیو شئیر کی گئی۔ ریسکیو اہل کاروں نے گھر کی تلاشی لینے بعد سانپ کو صوفے کے پیچھے چھپا ہوا دیکھا اس کے جسم پر سیا ہ و سفید دھبے تھے اور اس کی لمبائی 5 فٹ تھی۔
سانپ کو گریبر کی مدد سے پکڑ کر تکیے کے غلاف میں ڈالا گیا اور پھر پنجے میں منتقل کر دیا گیا۔ مڈلینڈز پولیس نے اپنے بیان میں بتا یا کہ ہمارے ایک کال سینٹر عملے کے اہل کار کو سانپوں کو پکڑنے میں مہارت حاصل ہے ۔ انھوں نے ہمیں سانپ کی ممکنہ قسم اور اس سے نمٹنے کے لئے کارآمد مشورہ دیا ہے۔