پرائیویٹ جیٹ کی مالک لڑکی کا خواب کہ جیٹ کو عام انسان کی دسترس میں لا نا ہے۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی کنکا نے بتایا کہ انھوں نے اپنے کاروباری کرئیر کا آغاز 22 سال کی عمر میں کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی ان کو ایوی ایشن انڈسٹری میں دلچسپی تھی جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی گئی۔ آج میں 32 سال کی عمر میں 10 پرائیویٹ جہازوں کی مالک ہوں۔
انڈیا ٹائمز میں بتایا گیا ہے بھارت کی کنیکا ٹیکر یوال نے 2012 میں پرائیویٹ جیٹ کمپنی قائم کی جس کا نام انھوں نے” جیٹ سیٹ گو” رکھا ۔آج اس کو فضائی اوبر کہا جا رہا ہے ۔
کنیکا ٹیکروال آج تقریباً 7 کروڑ ڈالر کی مالک ہیں۔ کنیکا نے بتایا کہ جب انھوں نے دیکھا کہ پرائیویٹ چارٹرڈ طیاروں کے لئے عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔
پرائیویٹ جیٹ کے حصول کے لئے بروکر اور آپریٹرز کے درمیان معاملات پیچیدہ ہیں اور طیارے کرائے پر حاصل کر نے والے بوکھلا جاتے ہیں تو میں نے اس صورتحال کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا۔