پلاسٹک اور چینی کے برتن استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ تابنے کے برتن استعمال کئے جائیں ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پہلے پہل انسان نے ضرورت کے تحت مٹی کو استعمال میں لا کر برتن بنانے شروع کیے ۔ مٹی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اس لئے اس میں پکائے گئے کھانے کی غذائیت بھی زیادہ دیر برقرار رہتی ہے ۔ مٹی پانی کو فلٹر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس کی مدد سے پانی ٹھنڈا اور میٹھا ہو جاتا ہے ۔
ترقی کرنے کے بعد دنیا میں تابنے کے برتن استعمال کرنے کا رواج عام ہوا ۔ بادشاہ نوابوں کے محلوں میں مٹی کے برتنوں کی جگہ تانبے کے برتنوں نے لے لی ۔ تانبا چونکہ ایک قدرتی دھات ہے اور اس دھات کو کھانے بنانے اور کھانے کے برتنوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔
لیکن اب ان دھات کے بنے برتنوں کا استعمال بالکل بھی نہیں کیا جاتا اب یہ برتن عجائب گھروں کی زینت ہیں ۔ ان کی جگہ پلاسٹک ، سلور، اسٹیل اور چینی و پتھر کے بنے برتنوں نے لے لی ہے ۔ جن میں پلاسٹک کے بنے برتن مضر صحت ہیں ۔
پہلے زمانوں میں مٹی کے برتنوں کے بعد تانبے کے برتنوں میں پانی ذخیرہ کیا جاتا تھا ۔ لیکن دورحاضر میں اس کو عجوبہ سمجھا جاتا ہے جیسے جیسے ہم صحت مندانہ چیزوں سے دور ہوئے ہمارے اندر بے شمار بیماریاں پیدا ہو گئیں ۔