چوری کے گانے اور کہانی پر بنی فلم کے اداکار کی ہٹ دھرمی ۔
بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے نئی فلم جگ جگ جیو کے لئے پاکستانی بھنگڑا کنگ ابرار الحق کا گانا چوری کیا اور جب ابرارالحق نے اس کے لئے عدالت جانے کا کہا تو برطانوی کمپنی کو آگے کیا کہ گانے کے جملہ حقوق ہم نے خرید ے ہیں جس پر ابرارالحق نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو دکھائیں مجھے ، آپ کے پاس لائسنس ہو گا۔
جس پر مووی باکس نے خاموشی سادھ لی اور پھر سامنے آیا کہ کرن جوہر نے کہانی بھی چوری کی ہے جس پر کہانی کے مصنف نے عدالت میں کیس کر دیا۔ ا ب اس فلم کے مین لیڈ کے اداکار ورن دھون نے ایک انٹرویو کے دوران ابرارالحق کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ بے شک آپ نے اس اصل گانے (نچ پنجابن نچ) کو بہت اچھا گایا ہے۔ یہ ایک عمدہ گانا ہے جو ہماری کمپنی نے باقاعدہ خریدا ہے۔
ہمارا بنایا گانا بھی بہت اچھا چل رہا ہے جس پر میں ابرار جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ باہر ان تمام صورتحال کے باوجود کرن جوہر نے اپنی چوری کے گانے اور کہانی پر بنائی فلم ریلیز کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے خود کرن جوہر نے کوئی بھی بیان نہیں دیا۔