سانپ کا بچے کا کاٹنا سانپ کے لئے ہی برا ثابت ہو گیا ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ رونما ہو گیا۔ توہمات سے بھرے اس ملک میں پہلے ہی ہر اس چیز کی پوچا شروع کر دی جاتی ہے جس سے ان کو خطرہ محسوس ہو تا ہے ۔

جیسے کہ سورج ، چاند، آگ، ہوا ، زمین ، پانی کے دیوتاؤں کو پوجنے کے بعد جانوروں کو پوجنے والی اس قوم نے خود سے طاقتور ہر چیز کوپو جنا معمول بنا لیا ہے۔ ڈینگی بخار آنے کے بعد اس کے نتائج دیکھتے ہوئے انھوں نے ڈینگی مچھر کا بھی باقاعدہ مند ر بنا لیا تھا۔
بھارتی ریاست بہار میں ایک واقعہ پیش آیا کہ ایک چار سالہ بچے کو مہلک سانپ کوبرا نے کاٹ لیا ۔ سانپ بہت زہریلا تھا ۔ لیکن یہاں بجائے اس کے بچے کو کوئی نقصان پہنچتا ۔ سانپ کا کاٹنا خود سانپ کے لئے ہی وبال جان بن گیا اور بچے کو کاٹتے ہی سانپ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔
اس تمام تر واقعے کو قریباً 30 سیکنڈ لگے۔ ذرائع کے مطابق بچہ مکمل صحت مند ہے ۔ اور اس واقعے کے بعد دور دور سے لوگ نے جان سانپ اور زندہ بچ جانے والے بچے کو دیکھنے آ رہے ہیں۔ اور اس کو قدرت کا معجزہ قرار د ے رہے ہیں۔
اس واقعے کی حقیقت تاحال سامنے نہیں آئی کہ آیا ایسی کیا وجہ ہوئی کہ سانپ کے زہر نے سامنے والے پر اثر کرنے کے بجائے اپنے آپ پر اثر دکھا دیا۔