ماں کے بنائے گڈے کی محبت میں مبتلا خاتون ماں بن گئی ۔
ماں کے بنائے گڈے کی محبت میں مبتلا خاتون ماں بن گئی ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) دور حاضر کے بڑھتے ہوئے مسائل نے نوجوان نسل کو جس بے راہ روی میں مبتلا کر دیا ہے ان میں جنسی بے راہ روی سب سے زیادہ مشکل مسئلہ بن گئی ہے۔
اور بیرون ممالک کی آزاد فضاؤں میں رہنے والے مکین اس کا زیادہ شکار ہیں ۔ جیسا کہ برازیل کا واقعہ جو آج کل زبان زد عام ہے۔
ایک برازیلی خاتوں میریوون روچا نے بتایا کہ میں تنہائی کا شکار تھی اور میں نے اپنی ماں کو کہا کہ میں اکیلی ہوں کوئی بھی میرے ساتھ ڈانس نہیں کرتا ۔ اس پر میری ماں نے مجھے ایک گڈا بنا دیا اور مجھے یہ گڈا بہت پسند آیا ۔ رفتہ رفتہ مجھے اس سے محبت ہوگئی اور میں نے اس سے شادی کر لی ہے۔
خاتون نے بتایا کہ انھوں نے باقاعدہ دھوم دھام سے شادی کی اور میرے شوہر بہت زیادہ خوبیوں کے حامل ہیں بس یہ تھوڑے سست مزاج ہیں۔
خاتون نے 21 مئی کو ایک بچے کا خیر مقدم کیا جو کہ ایک گڈا ہی ہے اور سب کو بتایا کہ جوڑے کی فیملی بڑھ گئی ہے خاتون کا کہنا ہے کہ انھیں ان افراد پر بہت غصہ آتا ہے جو کہتے ہیں کہ میرا خاندان جعلی ہے۔