75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کے متعلق سوشل میڈیا پر جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ان کی حقیقت کیا ہے؟
لاہور (اعتماد ٹی وی) چند دن قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر عام کی گئی کہ پاکستان کی اس سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے 75 روپے کا نوٹ جاری کرنے فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ یہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ ہے اس لئے 75 روپے کا نوٹ چھاپا جائے گا۔ جو کہ ایک یاد گری کے طور پر محفوظ کیا جائے گا ۔
پاکستان کی 50 ویں سالگر ہ کے موقع پر 50 روپے کا سکہ جاری کیا گیا جو کہ عام استعمال کے لئے نہیں بلکہ ایک اعزاز کے طور پر رکھا جاتا ہے۔ لیکن اس سال 75 روپے کے نوٹ اور اس کے ڈیزائن کو لے کر جاری کی گئی سوشل میڈیا پر تصاویر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فیک کہا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا نہ 75 کے نوٹ کی اشاعت کی جائے گی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو بھی تصاویر شائع کی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔ حکومت کی جانب سے فی الحال ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔