کھانے پکانے کے لئے چاول کی بھوسی کا تیل فائدہ مند قرار ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) چاول کی بھوسی سے تیار کیا گیا تیل نا صرف کھانے کے لئے مفید ہے بلکہ اس سے ملک میں تیل کی درآمدات میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں ایسا ہی کرکے اپنی درآمدات پر قابو پا یا جا رہا ہے۔
چاول کی بھوسی سے تیار کیا گیا تیل اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتاہے اس تیل میں قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ ہوے ہیں جو کہ جسم میں موجود آزاد ریڈیکلز کے خلاف کام کر تے ہیں اس سے انسان کو دل کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے ۔
اویزانول نامی طاقتور اینٹی آکسڈینٹ جس کی بڑی مقدار چوکر کے تیل سے حاصل کی جاتی ہے اس کا کام جسم میں فائیٹو کیمیکل اجزا کے ساتھ مل کر جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانا ہے ۔ اور جسم کے معدافتی نظام کو مضبوط بنانا ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ چاول کی بھوسی کا یہ تیل انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے۔ جرنل آف انڈین میڈیسن میں شائع ایک تحقیق میں اس بات کو ثابت کیا گیا ہے۔