خبردار اب سے گھریلو ملازمین کے ساتھ کیا گیا ناروا سلوک آپ کا مہنگا نہ پڑ جائے ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی پرانے وقتوں سے یہ رواج چلا آ رہا ہے کہ گھریلو ملازمین کو کم ذات اور کمی کمین سمجھا جاتا ہے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا اور اجرت بھی کم دی جاتی ہے ۔
سعودی حکومت نے اب اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک قانو ن بھی پاس کر لیا ہے ۔
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملازمین کے ساتھ کیا گیا ناروا سلوک انسانی حقوق کے ساتھ نا انصافی ہے اب سے اس کی باقاعدہ سزا متعین کی جائے گی اس سلسلے میں پکڑے جانے والے افراد کو دس برس کی قید ہو گی اور جرمانہ بھی 10 ریال مقر ر کر دیا گیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے سیکرٹری جنرل نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ ملک میں گھریلو ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لئے ان حقوق کے تحفظ کا خیال کرتے ہوئے یہ ضوابط بنائے گئے ہیں ان پر عمل بھی لازمی کرنا ہو گا۔