مسلم لیگ ن کے کارکن تقریر کے بعد دارِ فانی سے کوچ کر گئے ۔
راولپنڈی (اعتماد ٹی وی) یہ زندگی عارضی ہے نجانے کونسا لمحہ انسان کا آخری ثابت ہو جائے ۔ انسان ایک ایسا معاشرتی حیوان ہے کہ یہ اپنی زندگی کی تمام چیزوں کی منصوبہ بندی کر لیتا ہے سوائے اپنی وفات کے۔ جبکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے ۔ قرآن پاک میں بھی ہے ” ہر جاندار کو م وت کا ذائقہ چکھناہے”۔
ایسا ہی ایک واقعہ مسلم لیگ ن کے کارکن کو پیش آیا۔راولپنڈی میں راجہ صغیر کا جلسہ منعقد تھا جس میں انتخابی امیداوار مسلم لیگ ن کی جانب سے شیخ عبدالقدوس صاحب تھے۔ شیخ صاحب کو تقریر کے لئے بلایا گیا اور انھوں پرجوش تقریر کی ۔
جس میں انھوں نے آخری الفاظ ادا کئے ” یہ اسلام کی فتح ہے، مسلم لیگ ن کی فتح ہے ۔ اس کے بعد پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور اپنی سیٹ پر براجمان ہو گئے۔
اپنی سیٹ پر بیٹھنے کے بعد بائیں طرف موجود شخص سے ہاتھ ملایا اور اچانک سے بے ہوش ہو کر دائیں جانب موجود شخص پر گر پڑے جب شیخ عبدالقدو س کو ہپستال لے کر گئے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ بے ہوشی کی حالت میں ہی دار فانی سے کو چ کر گئے ہیں اور ان کے انتقال کا سبب دل کا دورہ پڑنا ہے۔