جرمنی میں گیارہ دن سے لاپتہ لڑکا زندہ بازیاب۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق 17 جون 2022 کو جرمنی کے شہر سے ایک 8 سالہ بچہ اپنے گھر کے سامنے والے باغ سے لاپتہ ہوا تھا جس کی گمشدگی کے بعد والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ اور پولیس نے اس معاملے پر کام شروع کر دیا۔
کئی دن گزرنے کے بعد بھی لڑکے کے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی۔ اچانک ایک راہ گیر نے گزرتے ہوئے ایک گٹر میں سے ہلکی ہلکی آواز سنی اور ریسیکیو کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی بلالیا ۔ جب ریسکیو اہل کاروں کی جانب سے گٹر کے ڈھکن کو ہٹایا گیا تو اند ر سے بچہ زندہ حالت میں ملا۔
گٹر میں گرنے کے باعث ہائپوتھرمیا میں مبتلا بچے کو ہپستال لے جایا گیا جہاں اب بچے کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے بچے کے جسم پر کسی چوٹ کے نشان نہیں ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تفیش شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ 8 سالہ بچے کا خود سے گٹر کا بھاری ڈھکن اٹھانا ناممکن بات ہے۔
یہ ہو سکتا ہے کہ بچہ کسی اور جگہ سے گٹر میں گرا ہو اور پانی کی وجہ سے یہاں پہنچا ہو ۔ اب پولیس نے سیوریج سسٹم میں موجود کیمروں کا جائزہ لینا ہے۔تا کہ معاملے کی تہہ تک جرمنی میں گیارہ دن سے لاپتہ لڑکا زندہ بازیاب۔