ایسی انوکھی شادی کبھی نہ دیکھی نہ سنی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) مشہو ر ہونے کے لئے آج کل لوگ کچھ نہ کچھ انوکھا اور نیا کرنے لگ گئے ہیں جیسے کہ میکسیکو کے ایک چھوٹے دیہاست سے تعلق رکھنے والے ایک مئیر نے مادہ مگر مچھ سے شادی کر لی ۔ اس شادی کرنے کے کا مقصد بھی کچھ اور ہے۔
اس شادی کو قدیم رسومات کے تحت علامتی شادی کہا جاتا ہے جس کا مقصد دولت ، رتبہ اور عزت پانا اور اسمیں اضافہ کرنا ہوتا ہے ۔ علامتی شادی جیسی اس تقریب میں مئیر نے باقاعدہ رشتے داروں دوست احباب کو بلایا اور موسیقی بھی بجائی ۔
لوگوں نے شادی کی تقریب کا لطف لیا اور رقص بھی کیا ۔ مئیر نے مادہ مگر مچھ کو بوسہ بھی دیا۔ سان پیڈروہومی لیو لا نامی قصبے سے تعلق رکھنے والے مئیر وکٹر ہیوگوسو سا نے یہ علامتی شادی منگل کے روز کی اور انھوں نے مادہ مگر مچھ کی تھوتھنی پر بوسہ دیا۔
مگر مچھ کا منہ کپڑے سے باندھا گیا تھا اور مگر مچھ کو باقاعدہ دلہن کا لباس پہنایا گیا تھا۔ ہسپانوی تہذیب کے مطابق یہ شادیاں کئی برسوں سے رائج ہیں اور اس کا مقصد فطرت سے نعمت حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ اس شادی کا اصل شادی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ وہ اپنی جگہ برقرار رہتی ہے۔