ٹوٹے ہوئے دل کا علاج ممکن ہو گیا ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) ٹوٹے ہوئے دل کے متعلق اکثر سنا گیا ہے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق میمز بھی ہیں اور شاعری بھی موجود ہے لیکن اس سب سے ہٹ کر سائنسدانوں نے بتایا کہ دل ٹوٹ جانا باقاعدہ بیماری ہے جس کا نام cardiomyopathy takotsubo ہے ۔ عام زبان بروکن ہارٹ سنڈروم کہا جاتا ہے ۔
اسکاٹ لینڈ کے محقیقن جلد ہی ٹوٹے ہوئے دل کو ٹھیک کرنے کا علاج دریافت کرلیا ہے۔ جس کے لئے آئندی تین ہفتوں کے دوران ایسے 90رضا کار افراد کو ڈھونڈا ہے جن پر 3 سال تک تجربات کے ذریعے مطالعہ کیا جائے گا۔اس مطالعے میں شامل شرکاء کو تین مختلف حصوں میں تقسیم کر کے ان کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایک گروپ کو ورزش کی تھراپی جبکہ دوسرے گروپ کو منفی خیالات سے نجات کی تھراپی اور تیسرے گروپ کو ان تمام سرگرمیوں کو ترک کرنے کی تھراپی کروائی جائے گی۔ تین سال اس عمل سے گزارنے کے بعد ان کا مشاہدہ کیا جائے گا ۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے جسمانی تھراپی کی آزمائشیں کی جارہی ہیں۔