پاکستان سے قبل بھارت میں یہ دیکھنے میں آیا تھا کہ اداکار و اداکارائیں اپنی کرئیر کے اختتام سے قبل ہی سیاست کا رُخ کر لیتے ہیں جیسے کہ ہیما مالنی، سنیل دت، اُرمیلا مادھولکر وغیرہ مشہور اسٹار پلس کے ڈرامے میں تلسی کا کردار کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی بھی سیاست میں نظر آتی ہیں۔
ایسے ہی اب پاکستان میں بھی اداکاراؤں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔ جیسا کہ عفت عمر بھی اسی کوشش میں ہیں کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کا حصہ بن جائیں ۔ تو ایک معروف اداکارہ اس کوشش میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
اداکارہ لیلیٰ زبیری نے پاکستان تحریک انصاف جوائن کرنے کے بعد اہم مقام حاصل کر لیا ہے۔
اداکارہ لیلیٰ زبیری تحریک انصاف کے ویمن ونگ کی ممبر بن گئیں ہیں۔ انھوں نے ممبر بنتے ہی اپنا پہلا بیان بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے جس میں انھوں نے عوام کو بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کی ویمن ونگ کی ممبر ہیں اور 2 جولائی والے جلسے میں شریک بھی ہو نگی۔
انھوں نے نوجوان عورتوں سے اپیل کی کہ گھر سے نکلیں اور جلسے کو کامیاب بنانے میں ہمار ا ساتھ دیں۔ پاکستان کے موجودہ مسائل کو حل کرنے کے لئے ہما را ایک ہونا ضروری ہے۔