ہاتھ اور پاؤں کی جلن کم کرنے کا کامیاب نسخہ ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ گرمیوں میں لوگ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں اور پاؤں پر جلن ہو رہی ہے جیسے سیک نکل رہا ہو۔ اس کی وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے معدے کی گرمی بھی اور بھی کوئی بیماری۔
جیسے کہ کچھ افراد کو بلڈ پریشر کی بیماری لاحق ہوتی ہے تو ان کو بھی ہاتھوں اور پاؤں پر جلن محسوس ہوتی ہے اور شوگر کے مریضوں میں بھی یہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ ایسے افراد جتنا مرضی پانی پی لیں ان کی پیاس بھی ختم نہیں ہوتی۔
ایسے افراد جو کہ سب کر کے تھک گئے ہیں وہ ایک مرتبہ یہ نسخہ استعمال کر یں۔ لونگ 20 گرام، دارچینی 20 گرام، ست پودینہ 20 گرام، میٹھا سوڈا 20 گرام ، او ر مصری 50 گرام ان تمام اشیاء کو پیس کر پاؤڈر کی شکل میں رکھ لیں۔ اور ایک چنے کے برابر مقدار کو ایک گلاس پانی میں حل کر کے استعمال کریں۔
ایک دن میں تین سے چار مرتبہ استعمال کریں۔انشاء اللہ بہتری ہو گی ۔ اس کے استعمال سے معدے کا نظام بھی درست ہوتا ہے اور جن افراد کو کھٹے ڈکار یا پھر گیس کی شکایت ہو وہ بھی دور ہو جاتی ہے۔