لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی تاہم عید پر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان کی موجودہ حکومت میں ایک بات دیکھی گئی ہے کہ حکمران کچھ بھی کہے ماتحت اداروں کے لئے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے جیسے کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ لوڈ شیڈنگ صفر کی جائے لیکن اداروں نے صاف جواب دے دیا۔ وزیراعظم نے ہفتے کی چھٹی ختم کی تو ملازمین نے انکار کر دیا۔
اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کا اعلان کرنے کے ساتھ کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اس کے لئے ا ضافی تیل کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے پاور پلانٹس بھی لگائے جا رہے ہیں۔
وزارت توانائی نے پاور ڈسٹری بیوٹر کمپنیز سے بھی ڈیٹا حاصل کر لیا ہے ۔ اور اس کا کوٹہ پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عید پر کسی بھی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اس میں عید کے موقع پر دفاتر اور فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے بھی بجلی کی طلب پر فرق پڑے گا۔