قربانی کے جانوروں کو چھتوں سے بذریعہ کرین اُتارنا۔
کراچی (اعتماد ٹی وی ) پاکستان بھر میں عید قرباں کے آتے ہی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے اور سال بھر کے لئے جن لوگوں نے اپنے جانور چھتوں پر پالے ہیں انھوں نے اپنے جانوروں کو نیچے اتارنا شروع کر دیا ہے اور نیچے اُتارنے کے لئے کرین استعمال کی جاتی ہے۔
کرین کا استعمال جانوروں کے لئے بھی خطرہ ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایسی لاکھوں ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جن میں اکثر جانورکرین سے اُتارتے وقت کنٹرول کھونے کی وجہ سے گر جاتے ہیں تو ایسے میں اکثر جانور جا ن سے جاتے ہیں ۔ رواں سال بھی یہی کچھ دیکھا جا رہا ہے۔
بہت سے جانوروں کی ویڈیو اور تصاویر ڈالی گئی ہیں جوکہ کرین کے ذریعے اتارے جا رہے ہیں کرین کے ذریعے اتارتے وقت ان کی آنکھوں پر کپڑا باندھا جاتا ہے اور کرین کی بیلٹ میں ان کو جکڑ کر نیچے لایا جاتا ہے ۔ جب جانور کو پاؤں کے نیچے زمین محسوس نہیں ہوتی تو وہ بوکھلا جاتا ہے اور ہلتا ہے ۔