گدھی کا دودھ بیچنے کا کاروبار عروج پر ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) ہم بچپن سے یہ سنتے آ رہے ہیں کہ پڑھو لکھو گے نہیں تو پھر گدھا گاڑی ہی چلاؤ گے ۔ اس بات کو سُن کر بہت سے بچوں نے تعلیم پر دھیا ن دے کر کوئی مقام حاصل کر لیا ہے ۔ لیکن آج کل بھارت میں ایک انوکھا کاروبار عروج پر ہے ۔ جس کے مطابق پڑھے لکھے لوگ بھی نوکریاں چھوڑ کر یہ کام کر رہے ہیںط۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شہری سری نواس گاؤدا کا کہنا ہے کہ وہ پندرہ سالوں سے گاؤں چھوڑ کر شہر میں موجود کارپوریٹ سیکٹر میں آئی ٹی شعبے میں جاب کررہے تھے جہاں ان کو بہترین مراعات مہیا تھیں اور انھوں نے آٹھ بڑے شہروں میں کام کیا ہے ۔
سری نواس کا یہ کہنا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اچھے کاروبار میں موجود تھے لیکن اس کے باوجود ان کو زندگی میں سکون میسر نہیں تھا ۔ انھیں خود میں ایک بے چینی محسوس ہوتی تھی جب انھوں نے اس کا گہرائی سے جائزہ لیا تو انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے گرو اور اساتذہ کی مدد سے ایک گدھوں کا فارم کھولیں گے اور نوکری کو الوداع کہہ دیں گے ۔
اس کام میں انھیں خاندان اور دوست احباب کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکن انھوں نے اس کو کر کے ہی دم لیا آج ان کا فارم ایک کامیاب سطح پر ہے اور وہ 5000 ہزار کلو کے حساب سے گدھی کا دود ھ فروخت کر رہے ہیں ۔