کتنا گوشت کھانے سے انسانی صحت خراب نہیں ہو گی ؟
لاہور (اعتماد ٹی وی) عیدا لاضحٰی کا دوسرا نام گوشت والی عید ہے کیونکہ لوگ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کو قربان کرتے ہیں اس لئے قربانی والے گھروں میں گوشت کی موجودگی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے ۔ کچھ لوگ خاصے خوش خوراک ہوتے ہیں جو گوشت رغبت سے استعمال کرتے ہیں۔
زیادہ گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ قربانی کی اس عید پر ہر گھر میں گوشت سے متعلقہ پکوا ن پکتے ہیں ۔ جن کی خوشبو اور لذت کی وجہ سے اس سے ہاتھ روکنا مشکل ہوتاہے ۔
لیکن کسی بھی چیز کی زی ادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔ گوشت میں پروٹین ، آئرن ، وٹامنز اور معدنی طاقت موجود ہوتی ہے جس کی زی ادتی سے مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
گوشت کو کیونکہ کئی ہفتوں اور مہینوں کے لئے محفوظ کر لیا جاتا ہے اس طرح اس گوشت میں جراثیم پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے ماہرین کے مطابق گوشت کو تین ہفتوں سے زائد فریز نہیں کیا جا سکتا ۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان صحت کے لئے ضروری ہے ہفتہ میں 90 گرام سے 500 گرام تک گوشت استعمال کریں اس زیادہ کریں گے تو مسائل بڑھ جائیں گے۔
گوشت کو ہضم کر نے کے لئے سبز جائے کا استعمال کریں اکثر اوقات لوگوں کو قبض کے مسائل درپیش ہو تے ہیں جو کہ بڑے گوشت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ گوشت کا زیادہ استعمال کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔