سندھ حکومت بازی لے گئی پانی پر تیرتا شمسی منصوبہ بنا لیا ۔
کراچی (اعتماد ٹی وی) پاکستا ن کا پہلا شمسی توانائی کا منصوبہ بنانے کے لئے سندھ حکومت نے نام بنا لیا۔ سندھ کے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ 500 میگا واٹ کے پانی پر تیرتا ہوا پاکستان کا پہلا شمسی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ کینجھر جھیل پر شروع کیا جائے گا ۔
فلوٹنگ سولر پاور پراجیکٹ منصوبے کی فیزیبلیٹی رپورٹ پر کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی یہ منظوری کے مراحل سے گزر کر پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور 2 ہی سال کے عرصے میں بجلی بھی پیدا کرنی شروع کر دے گا۔
پاکستان میں یہ منفرد طرز کا پہلا منصوبہ ہے اس نہ صرف ماحؤل دوست بجلی پیدا ہو گی بلکہ لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی ۔ صوبےبھر میں بے رو زگاری ختم ہو گی اور صوبے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔