جانوروں کی ویڈیو بنانے والے ہوشیار ہو جائیں ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) انسان کو وائلڈ لائف ہمیشہ اپنے اندر دلچسپی لئے نظر آتی ہے جس کی وجہ سے وہ مختلف جانوروں پر ریسرچ کر تے ہیں اس کے لئے وہ ان جنگلات کا رُخ کر تے ہیں جہان یہ جانور آباد ہوتے ہیں۔

ان جگہوں پر کیمپنگ کر کے وہ دن رات جانوروں پر نظر رکھتے ہیں۔ آہستہ آہستہ ان میں جدیدیت آتی جا رہی ہے موبائل فون نے ہر کام کو آسان کر دیا ہے۔
امریکی ریاست میں مگر مچھوں کو پھرنا معمولی بات ہے یہاں کے لوگ بھی مگر مچھوں کی تصاویر بناتے ہیں ایسے ہی ایک شہری نے بتایا کہ وہ فلوریڈا میں موجود کے جان ایس ٹیلر پارک میں موبائل پر ویڈیو بنا رہا تھا جب اُس نے مگر مچھ کو دیکھا ۔ مگر مچھ کی جسامت 8 سے 10 فٹ کے قریب تھی میں نے اپنی زندگی میں اتنا بڑا مگر مچھ نہیں دیکھا تھا۔
شہری رک کر اس کی ویڈیو بنانے لگا اس نے بتایا کہ چند لمحے مگر مچھ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے دیکھتا رہا ۔ پھر اچانک مگر مچھ نے مجھ پر دھاواں بول دیا ۔ چونکہ میں کچھ فاصلے پر موجود تھا اس لئے بچت ہو گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔